ایوارڈ شوز اور فلمی میلوں میں فنکار ہمیشہ اپنی دلکشی، منفرد انداز اور مہنگے ملبوسات کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس بار یہ کام افریقی اداکارہ نے ڈبل روٹیوں سے بنے لباس کو پہن کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
دنیا بھر کے بڑے ستارے اس مقصد کے لیے مشہور اور باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات لیتے ہیں تاکہ ہر تقریب میں سب سے نمایاں دکھائی دے سکیں۔تاہم گزشتہ کچھ برسوں میں فیشن کی دنیا میں ایک نئی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے جہاں خوبصورتی اور نفاست کے بجائے حیران کن اور غیر متوقع انداز زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب ایوارڈ شوز میں ایسے عجیب و غریب ملبوسات بھی دکھائی دیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہو جاتے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی ڈیزائنر نے 254 امریکن ایکسپریس گولڈ کارڈز سے تیار کردہ لباس پہن کر سب کو حیران کیا تھا جبکہ گوشت سے بنا لباس بھی دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنا تھا۔
اب اس منفرد فہرست میں ایک اور حیران کن لباس شامل ہوگیا ہے، جو ڈبل روٹیوں سے تیار کیا گیا۔ یہ منفرد لباس حال ہی میں ایک افریقی فنکارہ نے پہنا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
لباس کے دوران سامنے آیا، جہاں افریقہ کی فلم اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، فلم ساز اور تخلیق کار نائجیریا میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔