پرندے خواتین کو دیکھ کر جلد اُڑ جاتے ہیں، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

پرندے خواتین کو دیکھ کر جلد اُڑ جاتے ہیں، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

شہری علاقوں میں رہنے والے پرندے صرف انسانوں کو پہچانتے ہی نہیں بلکہ مرد اور خواتین میں فرق بھی محسوس کرتے ہیں، نئی سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

یورپ کے پانچ ممالک میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پرندے خواتین کے قریب آنے پر نسبتاً جلد خوفزدہ ہو کر اُڑ جاتے ہیں، جبکہ مردوں کی موجودگی میں کچھ دیر تک پُرسکون رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ماؤنٹ ایورسٹ سے متعلق حیران کن انکشافات

ماہرین نے 37 مختلف اقسام کے شہری پرندوں کا مشاہدہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انسانوں کی موجودگی ان کے رویے پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ مرد حضرات اوسطاً تقریباً ایک میٹر زیادہ قریب آ سکتے تھے بغیر اس کے کہ پرندے فوراً اُڑ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا کرشمہ ،موت کے بعد زندگی میں واپسی کی دلچسپ حقیقت

ماہرین کے مطابق یہ رویہ پرندوں کی ذہانت اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پرندے یہ فرق انسانی آواز، حرکات یا جسمانی انداز سے محسوس کرتے ہیں۔یہ دلچسپ تحقیق دسمبر 2025 میں شائع ہونے والے سائنسی جریدے پیپل اینڈ نیچر میں سامنے آئی ہے۔

editor

Related Articles