ایران امریکا ڈیل کا مسودہ فائنل، پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب

ایران امریکا ڈیل کا مسودہ فائنل، پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ ڈیل کے مسودے کو حتمی شکل دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ اس پیش رفت میں پاکستان کے ثالثی کردار کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

العربیہ نیوز اور سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک مجوزہ معاہدے کا مسودہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس میں ممکنہ جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی سے متعلق اہم نکات شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسودے میں یہ تجویز شامل ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے وعدے پر عمل کریں گے جبکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی کیلئے مشترکہ نگرانی کے نظام پر بھی غور کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو ایران پر عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا سکتی ہے جبکہ حل طلب امور پر آئندہ سات دن کے اندر مزید مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑی خوشخبری، حکومت نے جون تک پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کر لیا

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس پورے عمل میں مصالحتی کردار ادا کیا ہے جس کے تحت اعلیٰ سطحی رابطے اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے تہران کے ہنگامی دوروں کے دوران ایرانی قیادت تک تجاویز پہنچائیں اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاکستانی عسکری و سفارتی سطح پر بھی اس پیش رفت میں رابطوں کا سلسلہ جاری رہا ہے اور اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر یہ مسودہ حتمی معاہدے کی شکل اختیار کرتا ہے تو اسے مشرق وسطیٰ میں بڑی سفارتی کامیابی اور خطے میں استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles