کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکے میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے

کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکے  میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے

کوئٹہ  چمن پھاٹک  دھاکے میں فتنۂ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی جبکہ متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کی شدت سے گھروں میں موجود بلوچ مقامی شہری، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکہ بزدلانہ کارروائی،بھارتی پراکسیز نے بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا ،مینا مجید بلوچ

فتنۂ الہندوستان ہمیشہ کی طرح نرم اہداف اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ و امدادی آپریشن شروع کر دیا۔

غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی شہری آبادی نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔

editor

Related Articles