کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت14 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے
ایم پی اے مینا مجید بلوچ نے( ایکس ) پر اپنے بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی انسانیت پر حملہ ہے جس میں بلوچستان کے بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہاکہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ گروہ خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
آج ایک بار پھر ناپاک اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ میں معصوم شہریوں کو اپنی بزدلانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ چمن پھاٹک کے قریب عید کی چھٹیوں پر اپنے گھروں کو جانے والے نہتے مسافروں، خواتین اور بچوں سے بھری ٹرین پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔
اس خونریزی میں بلوچستان کے…— Meena Majeed Baloch, MPA (@Meena_Majeed) May 24, 2026

