کوئٹہ،عوام نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا

کوئٹہ،عوام نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر مسلسل بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم عوام ان تمام سازشوں کے خلاف متحد ہیں اور کسی بھی صورت میں اپنے علاقے کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف ریاستی امن کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔

شہریوں نے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام اداروں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکے میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کا نشانہ ایک بار پھر معصوم بلوچ عوام بنے

شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نہتے شہریوں، مزدوروں، مسافروں اور عام آبادی کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت، ظلم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

ایسے واقعات نہ صرف انسانی اقدار کی پامالی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور بے چینی پھیلانے کی ناکام کوشش بھی ہیں،عوامی نمائندوں اور مقامی شہریوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کا بھرپور اور متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے عوام کے حوصلے کبھی بھی پست نہیں کر سکتیں، کیونکہ بلوچستان کے عوام باشعور، باہمت اور پرامن ہیں۔

شہریوں نے اس موقع پر قومی اتحاد، بھائی چارے اور پائیدار امن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے خطے کے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles