حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2026-27 کے بعد پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب 16 مئی 2026 کو وفاقی حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے باعث ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے، جبکہ حالیہ کمی سے فضائی کمپنیوں کے ایندھن کے اضافی اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں بڑا جھٹکا ؟ متعدد اشیا پر ٹیکس مراعات ختم ہونے کا امکان

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔ ایئر لائنز حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمت اب بھی زیادہ ہے۔

Related Articles