شمالی وزیرستان میں آپریشن آئرن فِسٹ, 4 اہم کمانڈروں سمیت 62 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن آئرن فِسٹ, 4 اہم کمانڈروں  سمیت 62 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن آئرن فِسٹ-3 کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران 4 انتہائی مطلوب کمانڈروں سمیت 62 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یکم جون سے 12 جون تک میرانشاہ کے نواحی علاقوں پلنگزئی، خوزئی اور ندیم کوٹ میں مرحلہ وار آپریشن کیا گیا، جس میں دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں، بارڈر سیکیورٹی یونٹس اور کوئیک ری ایکشن فورسز نے بھی حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں یکم سے 3 جون کے دوران ندیم کوٹ اور خوزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 28 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ بعد ازاں 4 سے 12 جون تک پلنگزئی میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 34 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی بڑی خوشخبری سنا دی

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 14 مراکز اور ٹھکانے تباہ کر دیے، جن میں زیر زمین سرنگیں، اسلحہ ڈپو اور خفیہ پناہ گاہیں شامل تھیں۔ فورسز کو پلنگزئی سے 4 اہم دہشتگرد کمانڈروں کی لاشیں بھی ملیں، جبکہ 8 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایک کم عمر یتیم بچے کو بھی بازیاب کرایا گیا، جسے مبینہ طور پر قید رکھا گیا تھا اور اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جن میں 12.7 ملی میٹر مشین گن، زرکئی راکٹس، 22 سب مشین گنز، ایم-16 رائفلیں، آر پی جی-7 لانچرز، بارودی مواد اور بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔

editor

Related Articles