عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک سے دورر ہیں،ممبر کور کمیٹی کے بھائیوں کی اپیل

عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک  سے دورر ہیں،ممبر کور کمیٹی کے بھائیوں کی اپیل

 کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں کور کمیٹی میرپور کے ممبر سعد انصاری کے دونوں بھائی محسن انصاری اور احسن انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خون ریزی کا راستہ اختیار نہ کریں۔

انہوں نے اپنے بھائی سعد انصاری سے بھی اپیل کی ہے کہ عوامی حقوق کی بات کرنا تو ٹھیک ہے لیکن جس راستے پر وہ چل پڑے ہیں، اب وہ کالعدم تنظیم کا حصہ بن چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں،پس پردہ کرداروں کی نشاندہی ہورہی ہے، وزیر قانون

 اس سے جو خون ریزی ہو رہی ہے یا آنے والے دنوں میں ہو سکتی ہے، وہ بہت سی ماؤں کو ان کے بچوں سے جُدا کر دے گی اور بہت سے بچوں کو ان کے باپوں سےمحروم کر دے گی۔ اس تحریک کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے پُرزور اپیل کی ہے عوام سے کہ ہم اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں، اسی طرح آپ بھی آئیں اور اپنے گھروں میں باعزت طریقے سے رہیں اور اپنے بھائی سے اپیل کی ہے کہ خدارا لوگوں کے بچوں کو نہ مرواؤ۔

editor

Related Articles