صنم سعید نے اپنی شکل و صورت پر ہونے والی تنقید پر بات کر دی

صنم سعید نے اپنی شکل و صورت پر ہونے والی تنقید پر بات کر دی

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شکل سے متعلق ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوگ ان کے حلیے پر تنقید کرتے ہیں تو دراصل وہ ان پر نہیں بلکہ خالق کی تخلیق پر تبصرہ کر رہے ہوتے ہیں۔

زندگی گلزار ہے، دام، دیارِ دل اور میرا نصیب سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صنم سعید حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :ماں کی یاد میں اداکار نے اگا دیا لاکھوں درختوں کا جنگل

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے انہیں اپنے پورے کیریئر میں بہت کم ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگ انہیں ’’کوجی‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے تھے۔

اس پرصنم سعید نے کہا، ’اگر کسی نے مجھے کوجی کہا تو وہ دراصل مجھے نہیں بلکہ میرے خالق کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، کیونکہ اللہ نے مجھے اسی طرح پیدا کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں :اداکار نامیر خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

گفتگو کے دوران پاکستان میں خوبصورتی کے روایتی معیار پر بھی بات ہوئی۔ صنم سعید کا کہنا تھا کہ ان کے خدوخال ایک روایتی پاکستانی چہرے کی عکاسی کرتے ہیں اور اکثر لوگ انہیں مختلف پاکستانی خواتین سے مشابہ قرار دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ خوبصورتی کا تصور ہر معاشرے میں مختلف ہو سکتا ہے، تاہم انسان کی اصل پہچان اس کی شخصیت اور صلاحیتوں سے ہوتی ہے، نہ کہ صرف ظاہری شکل و صورت سے۔

editor

Related Articles