قدرتی سونے سے بھی زیادہ قیمتی سمجھی جانے والی منفرد جاندار

قدرتی سونے سے بھی زیادہ قیمتی سمجھی جانے والی منفرد جاندار

دنیا کی نایاب ترین اور انتہائی قیمتی قدرتی اشیا میں شمار ہونے والی ایک منفرد فنگس، جسے بعض علاقوں میں “ہمالین گولڈ” یا “حیاتیاتی سونا” بھی کہا جاتا ہے، ماہرین اور محققین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس فنگس کا سائنسی نام کورڈی سیپس” یا “یارسا گومبا ہے، جو اپنی غیر معمولی حیاتیاتی ساخت اور نشوونما کے طریقہ کار کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انوکھا پولیس آپریشن، 80 فٹ کھجور کا درخت بھی ملزم کو نہ بچا سکا

یہ حیرت انگیز فنگس ایک مخصوص کیڑے کے لاروے، جسے بھوت پتنگے کا سنڈی (لاروا)Ghost Moth Caterpillar کہا جاتا ہے، کے جسم کے اندر نشوونما پاتی ہے۔ یہ عمل اسے قدرت کے سب سے منفرد حیاتیاتی نظاموں میں سے ایک بنا دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا قدرتی عمل کچھ یوں ہوتا ہے کہ سردیوں میں اس کے باریک اسپورز زمین میں موجود لاروے کو متاثر کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کے جسم کے اندر بڑھتے ہوئے اسے ختم کر دیتے ہیں۔ بعد ازاں، لاروے کا بیرونی حصہ برقرار رہتا ہے جبکہ اندرونی طور پر مکمل طور پر فنگس میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نایاب چٹانی کتبے کی دریافت، ابتدائی اسلامی دور کے اہم تاریخی شواہد سامنے آگئے

گرمیوں کے موسم میں یہی فنگس ایک باریک ڈنڈی کی شکل میں لاروے کے جسم سے باہر نکلتی ہے اور زمین کی سطح پر نمودار ہوتی ہے، جو اس کے مکمل حیاتیاتی چکر کی علامت ہے۔

اس غیر معمولی قدرتی عمل کی وجہ سے کورڈی سیپس کو دنیا کی نایاب ترین اور مہنگی قدرتی جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ طویل عرصے سے سائنسدانوں اور محققین کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

editor

Related Articles