چھوٹے سے کیریبیئن جزیرے کوراکاؤ کی قومی ٹیم اپنی دلچسپ اور منفرد کہانی کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس جزیرے کی آبادی تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار کے قریب ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں سے سامنے آنے والی فٹبال ٹیم اپنی خاص شناخت بنا رہی ہے۔
ٹیم کے کھلاڑی جدید سہولتوں کے بجائےمنفرد کہانی قدرتی ماحول میں اپنی تیاری کرتے ہیں۔ وہ اکثر ساحلِ سمندر پر ننگے پاؤں دوڑ لگاتے ہیں، ریت پر فٹنس ٹریننگ کرتے ہیں اور کھلی فضا میں فٹبال کی مشقیں کرتے ہیں، جو ان کے انداز کو دیگر ٹیموں سے منفرد بناتا ہے۔
کھلاڑیوں کے سفر کا انداز بھی خاصا سادہ اور دلچسپ ہے۔ ٹیم پرانی اسکول بس میں سفر کرتی ہے، جس میں جدید سہولتیں یا شیشے تک موجود نہیں، مگر یہی سادگی ان کی پہچان بن چکی ہے۔
کوراکاؤ ٹیم کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی نیدرلینڈز میں پیدا ہوئے ہیں، تاہم ان کے والدین کا تعلق کوراکاؤ سے ہے، جس کی وجہ سے وہ اس چھوٹے مگر جذبے سے بھرپور جزیرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔