سونے اور چاندی کی قیمتیں اچانک گر گئیں ، فی تولہ بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتیں اچانک گر گئیں ، فی تولہ بڑی کمی

مسلسل تین روز اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا دوبارہ 4 لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 2070 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں گھی ،کراکری، شیمپو،جوتے ،مٹھایاں،مصالحے اور36 گھریلو اشیاء کون سی مہنگی ہوئیں،تفصیلات آگئیں

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 359 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر فی اونس سستا ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 4305 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ بھی متاثر ہوتی ہے۔ مسلسل اضافے کے بعد آج ہونے والی کمی کو مارکیٹ میں معمول کی ایڈجسٹمنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles