پاکستان کے نامور گلو کار انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور گلو کار انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف لوک اسٹیج اور پاپ گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری موسیقی سے وابستہ شخصیات اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق طافو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ان کی صحت شوگر سمیت دیگر طبی مسائل کے باعث متاثر تھی جبکہ بعض ذرائع نے پیٹ میں شدید درد کے بعد اسپتال منتقل کیے جانے کا بھی ذکر کیا ہے۔

طارق طافو پاکستان کے نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے اور بچپن ہی سے موسیقی کے ماحول میں پروان چڑھے۔ انہوں نے اپنے والد کی فنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے گلوکاری موسیقی سازی اور ڈرم پلیئنگ کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اچانک گر گئیں،پیٹرول وڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

مرحوم کو سب سے زیادہ شہرت ان کے مقبول پنجابی گیت لاہور لاہور اے سے ملی جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں بے حد مقبول ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستانی موسیقی کی خدمت کی اور اپنی منفرد آواز کے ذریعے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔

طارق طافو معروف غزل گلوکار غلام علی کے داماد بھی تھے۔ انہوں نے مختلف معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور موسیقی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کے انتقال پر فنکار برادری سماجی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی موسیقی ایک منفرد آواز سے محروم ہو گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔

editor

Related Articles