پیمرا کا بروقت نوٹس اور جیو نیوزکا اپنی غلطی کا اعتراف ایک مثبت اقدام ہے ، مفتی طارق مسعود

پیمرا کا بروقت نوٹس اور جیو نیوزکا اپنی غلطی کا اعتراف ایک مثبت اقدام ہے ، مفتی طارق مسعود

مفتی طارق مسعود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیمرا کا بروقت نوٹس اور جیو نیوز کی جانب سے غلطی کا اعتراف ایک مثبت اور قابلِ تعریف اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران نشر ہونے والے پروگرام  سفرِ عشق  میں نبی کریم ﷺ اور اہلِ بیتؓ سے منسوب خاکوں کے حوالے سے عوامی سطح پر شدید تشویش پیدا ہوئی، جس پر ردعمل سامنے آیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگرچہ جیو نیوز کی نیت کسی طور پر بھی توہین کی نہیں تھی اور ایک مسلمان سے ایسی سوچ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا  تاہم نادانستگی میں ہونے والی اس غلطی سے عوامی جذبات مجروح ہوئے۔

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پیمرا نے بروقت نوٹس لے کر صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچایا  جو ایک مثبت قدم ہے، کیونکہ اگر فوری کارروائی نہ کی جاتی تو معاملات مزید سنگین ہو سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :شاباش جیو نیوز، پیمرا کے حکم نامے کی مکمل تعمیل، یوٹیوب، سوشل میڈیا سمیت ملک بھر میں نشریات بند

انہوں نے مزید کہا کہ جیو نیوز نے علماء کرام اور پیمرا کے نوٹس کے بعد ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور متعلقہ مواد فوری طور پر ہٹا دیا  جو ایک مثبت اور قابلِ تحسین طرزِ عمل ہے۔

 مفتی طارق مسعود نے کہا کہ غلطی کو تسلیم کرنا اور اصلاح کرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے  اور بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی اس کی اصلاح کر لیتے ہیں۔

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ ناموسِ رسالت ﷺ، صحابۂ کرامؓ اور اہلِ بیتؓ کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ہر سطح پر حساسیت ضروری ہے۔

editor

Related Articles