خلائی میدان میں پاکستان کی تاریخی پرواز، پاکستانی خلا باز نے عالمی ایلیٹ کلب میں پاکستان کی جگہ بنا لی ، چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان

خلائی میدان میں پاکستان کی تاریخی پرواز، پاکستانی خلا باز نے عالمی ایلیٹ کلب میں پاکستان کی جگہ بنا لی ، چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلا باز کی کامیابی سے خلا میں رسائی ملکی خلائی پروگرام کا تاریخی سنگِ میل ہے، اس کامیابی کے ساتھ پاکستان دنیا کے ان ممتاز ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے خلا باز کامیابی سے خلائی سفر کر چکے ہیں۔

آزاد ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ‘‘ پر قیام کرنے والا نہ صرف پہلا پاکستانی بلکہ پہلا غیر ملکی خلا باز بھی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ قیام کرے گا، جس کے دوران وہ چار اہم سائنسی تجربات بھی انجام دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی مشن میں پاکستانیوں کی دلچسپی کیلئے بڑا قدم! سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل لانچ

چیئرمین سپارکو نے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے صرف 30 ماہ کے دوران 6 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے ہیں، جن میں ایک کمیونیکیشن اور پانچ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس شامل ہیں۔

محمد یوسف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تیزی سے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

Related Articles