حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 4 اور 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 314 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جن کا اطلاق 26 نومبر کے لیے ہوگا۔

Related Articles