پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز،شہریوں کے لیے بڑی سہولت

پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز،شہریوں کے لیے بڑی سہولت

وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہری اب اپنا پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔

نجی کورئیر کمپنی کے ساتھ معاہدہ

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق یہ سروس نجی کورئیر کمپنی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے،اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور کورئیر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

درخواست کے ساتھ ہوم ڈلیوری کا آپشن

نئے نظام کے تحت پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت شہریوں کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ کورئیر سروس کے ذریعے گھر تک ترسیل کا آپشن منتخب کر سکیں،اس کے بعد انہیں دفاتر کے چکر لگانے یا طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سہولت، رفتار اور شفافیت میں بہتری

حکام کے مطابق یہ اقدام سروس ڈیلیوری کو تیز، محفوظ اور زیادہ آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پاسپورٹ کے اجرا کے عمل میں شفافیت بھی بہتر ہوگی۔

حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ

یہ منصوبہ حکومت کے عوام دوست اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،اس سے قبل بھی پاسپورٹ دفاتر کو کیش لیس کرنے جیسے اقدامات کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہوم ڈلیوری سروس کے آغاز سے شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا ہوگی اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

editor

Related Articles