کسی کے پاس پانچ ایکڑ زمین ہے تو اسے ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

کسی کے پاس پانچ ایکڑ زمین ہے تو اسے ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس پانچ ایکڑ زمین ہے تو اسے ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ زراعت کو ہدایت دی گئی ہے کہ مزید قابلِ کاشت زمینیں تلاش کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے، صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسان اپنی زمین پر بہتر انداز میں کاشتکاری کر سکیں اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور قرعہ اندازی سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ینگ پروفیشنلز پروگرام نوجوان گریجویٹس کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار ماہانہ وظیفہ

مریم نواز نے مزید کہا کہ تھر سے پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب تک کسانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ پورے صوبے میں زرعی ترقی کا یکساں عمل جاری رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ کسانوں کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ مستقل بنیادوں پر اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ایک منصوبے کے تحت30 ہزار خوش نصیب خاندانوں میں پانچ پانچ ایکڑ قابلِ کاشت سرکاری زمین بیس سال کی مفت لیز پر دی گئی ہےاس زمین کی تقسیم کا مقصد بے زمین کسانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا، حکومت ان کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے متعلق تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن ایک مضبوط زرعی معیشت کی تشکیل ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں خوشحالی لائی جا سکے اور کسان طبقہ معاشی طور پر مستحکم ہو۔

editor

Related Articles