ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل وائرل، صارفین نے سلمان خان سے مماثلت نکال لی

ہانیہ عامر کا نیا ہیئر اسٹائل وائرل، صارفین نے سلمان خان سے مماثلت نکال لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے، جس میں ان کا منفرد ہیئر اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تصویر میں ہانیہ عامر نے سینٹر پارٹنگ کے ساتھ جبڑے تک لمبے بال اور چہرے کے دونوں جانب لمبی لٹوں والا نیا انداز اپنایا ہے۔ ان کا یہ نیا لک سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کا موازنہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے فلم ’تیرے نام‘ میں مشہور کردار رادھے موہن کے ہیئر اسٹائل سے کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہانیہ عامر کے ساتھ تصاویر دوبارہ سامنے آئیں، عاصم اظہر نے مداحوں سے کیا کہا؟

تصویر وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کا نیا انداز سلمان خان کے 2003ء کی مقبول فلم ’تیرے نام‘ کے یادگار ہیئر اسٹائل سے خاصی مماثلت رکھتا ہے، جبکہ متعدد مداحوں نے اس تبدیلی کو منفرد، جرات مندانہ اور دلکش قرار دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں :معروف گلوکار عاطف اسلم کی کیفے میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ ’تیرے نام‘ میں سلمان خان کا سینٹر پارٹڈ ہیئر اسٹائل اپنے وقت کے مقبول ترین اندازوں میں شمار ہوتا تھا۔ فلم کی ریلیز کے بعد برصغیر بھر میں لاکھوں نوجوانوں نے اس اسٹائل کو اپنایا، جو بعد ازاں فلم کی ایک نمایاں پہچان بن گیا۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہے، جو ان کے نئے انداز، تصاویر اور سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles