فیفا ورلڈ کپ میں پالتو بلی کا انوکھا انداز،درست پیشگوئیوں نے سب کو چونکا دیا

فیفا ورلڈ کپ میں پالتو بلی کا انوکھا انداز،درست پیشگوئیوں نے سب کو چونکا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں کے درمیان ایک پالتو بلی بھی غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بلی اب تک ٹورنامنٹ کے 31 میں سے 27 میچوں کے نتائج درست انداز میں بتا چکی ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین میں اس کا چرچا بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ میں اب صرف سات میچ باقی رہ گئے ہیں، جبکہ اس دوران مختلف افراد اور ذرائع کی جانب سے کئی پیشگوئیاں سامنے آئیں۔ بعض درست ثابت ہوئیں اور کئی غلط، تاہم سب سے زیادہ شہرت ایک پالتو بلی نے حاصل کی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے متعدد اہم مقابلوں کے نتائج پہلے ہی درست انداز میں بتائے، جن میں ارجنٹینا کی مصر کے خلاف کامیابی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچپن کا شوق عالمی ریکارڈ بن گیا،دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار

یہ بلی ’’دی کیٹ‘‘کے نام سے مشہور ہے، جسے چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ کے رہائشی مارک نے 2024 میں گود لیا تھا۔

جوڑے کے مطابق ابتدا میں انہوں نے محض تفریح کی خاطر بلی کے سامنے مقابلہ کرنے والی دونوں ٹیموں کے جھنڈے رکھے اور دیکھا کہ وہ کس پرچم کا انتخاب کرتی ہے۔ پہلی پیشگوئی درست ثابت ہونے کے بعد انہوں نے یہی طریقہ ہر میچ سے قبل اپنانا شروع کر دیا، جس کے بعد بلی کی درست پیشگوئیوں نے سوشل میڈیا پر اسے خاصی شہرت دلا دی۔

editor

Related Articles