5 دنوں بعد سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ

5 دنوں بعد سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان ، فی تولہ  بڑا اضافہ

ملک بھر میں مسلسل پانچ کاروباری روز تک کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو ایک مرتبہ پھر مہنگے داموں سونا خریدنا پڑے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 6 ہزار 421 روپے پر برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری دیکھنے میں آئی۔

 عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتے رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی کے رجحان اور ڈالر کی قدر کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

editor

Related Articles