ایران نے امریکہ کا مذاکرات کے لیے درخواست کا دعوی مسترد کر دیا

ایران نے امریکہ کا مذاکرات کے لیے درخواست کا دعوی مسترد کر دیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی تاہم قطری ثالثوں کے دورۂ ایران کو قبول کیا گیا تھا تاکہ سفارتی رابطوں کا عمل جاری رہ سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ مذاکرت کہاں ہو رہے ہیں؟ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا متناسب جواب دے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور ایران کی دوطرفہ محبت ہمیشہ قائم رہے گی، اسماعیل بقائی

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ان سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے اور امریکا نے اس درخواست سے اتفاق کر لیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، تاہم اب ایران نے ان کے اس دعوے کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔

editor

Related Articles