پیٹرول اور ڈیزل کے بعد ایک اور پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی کر دی گئی

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد ایک اور پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی کر دی گئی

وفاقی حکومت نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم پیٹرولیم مصنوعات ایوی ایشن ٹربائن فیول (جیٹ فیول) بھی مہنگا کر دیا ہے وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 6 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 237 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے فضائی کمپنیوں کے آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا کیونکہ ایوی ایشن ٹربائن فیول ایئر لائنز کی مجموعی لاگت کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں فضائی کمپنیاں بڑھتی ہوئی لاگت کو پورا کرنے کے لیے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ یا فیول سرچارج عائد کر سکتی ہیں۔

 حالیہ اضافے کے بعد فضائی سفر مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کا براہِ راست اثر کاروباری مسافروں سیاحوں عمرہ و حج زائرین اور بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں پر پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایئر کارگو سروسز کی لاگت بڑھنے سے فضائی راستے سے درآمد و برآمد ہونے والے سامان کی ترسیل بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جس کے اثرات مختلف تجارتی شعبوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بنائیں یا مرمت کرائیں، حکومت دے گی 5 سے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض،طریقہ جانیے

حکومت اس سے قبل پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے جبکہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی بھی بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں حالیہ فیصلوں کے بعد عوام کو نہ صرف زمینی بلکہ فضائی سفر کے لیے بھی اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles