ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،  نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

اس سے قبل سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، پیٹرول50 پیسے،ڈیزل19 پیسے سستا

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں کے سسٹمز پر ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے درآمدی گیس کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Related Articles