شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بانی رکن کی حیثیت سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے فرق (AI Divide) کو کم کرنے اور اے آئی ٹیکنالوجی تک منصفانہ اور مساوی رسائی کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی اے آئی ٹیلنٹ عالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز,عالمی کمپنی کا بڑا اعتراف
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون، مشترکہ تحقیق و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی تک برابر رسائی مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ WAICO کے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی شراکت داری، علم کے تبادلے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 signed the Agreement on the Establishment of the World Artificial Intelligence Cooperation Organization (WAICO) on behalf of Pakistan at the signing ceremony held today in Shanghai, China.
As a… pic.twitter.com/F8InDUYvTf
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 16, 2026

