اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری میں واپسی کر لی، نئی فلم کا گانا ریلیز کے لیے تیار

اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری میں واپسی کر لی، نئی فلم کا گانا ریلیز کے لیے تیار

بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے بالی وڈ میں دوبارہ واپسی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ ایک بار پھر فلمی گلوکاری کے میدان میں سرگرم ہو گئے ہیں اور اس بار وہ معروف پروڈیوسر وشیش بھٹ کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جن کے ساتھ وہ ماضی میں بھی کئی مقبول گانے ریکارڈ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :احتجاج میں شرکت مہنگی پڑ گئی، اداکارہ عائشہ خان گرفتار

رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ نے اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم’’آوارہ پن 2‘‘ کے پہلے گانے ’’یہ آوارہ پن‘‘ کے لیے اپنی آواز دی ہے۔ اس گانے کی موسیقی امل ملک نے ترتیب دی ہے، جبکہ اسے 21 جولائی کو مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :خلع کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا پہلا انٹرویو، شوہر پر سنگین الزامات

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر وشیش بھٹ چاہتے تھے کہ یہ گانا فلم میں عمران ہاشمی کے کردار ’’شیوام پنڈت‘‘کے جذباتی سفر کو مؤثر انداز میں پیش کرے، جس کے لیے ان کے نزدیک اریجیت سنگھ کی آواز بہترین انتخاب تھی۔

یاد رہے کہ اریجیت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ان کی واپسی نے مداحوں میں ایک بار پھر خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

editor

Related Articles