نعیمہ بٹ کے نخرے برداشت نہیں کیے، سنگیتا کا حیران کن انکشاف

نعیمہ بٹ کے نخرے برداشت نہیں کیے، سنگیتا کا حیران کن انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم مکھو سے نعیمہ بٹ کو ان کےنخرے والے رویے کی وجہ سے الگ کردیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سنگیتا نے اپنے کیریئر، ماضی کی یادوں اور فلم مکھو کی کاسٹنگ سے متعلق گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ فلم کے لیے ابتدا میں نعیمہ بٹ کا انتخاب کیا گیا تھا، تاہم معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔ سنگیتا کے مطابق نعیمہ بٹ انہیں فلم کی کاسٹنگ اور دیگر معاملات پر مسلسل مشورے دیتی تھیں، جن میں یہ بھی شامل تھا کہ فلم میں کس اداکار کو ہیرو لیا جائے اور کن فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری میں واپسی کر لی، نئی فلم کا گانا ریلیز کے لیے تیار

انہوں نے کہا، ’’میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں۔ جب مجھے محسوس ہوا کہ وہ مسلسل کاسٹنگ میں مداخلت کر رہی ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ آپ میرا ایڈوانس واپس کر دیں۔ بعد ازاں انہوں نے رقم واپس کردی اور معاملہ وہیں ختم ہوگیا۔‘‘

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریباً 50 سال ہو چکے ہیں، اس لیے کسی نئے فنکار کی جانب سے اس انداز میں رہنمائی یا مشورے دینا انہیں مناسب نہیں لگا۔

یہ بھی پڑھیں :احتجاج میں شرکت مہنگی پڑ گئی، اداکارہ عائشہ خان گرفتار

سنگیتا نے مزید کہا کہ نعیمہ بٹ ڈراموں میں اچھا کام کر رہی ہیں اور ان کے لیے فلم میں بھی ایک مضبوط کردار رکھا گیا تھا، لیکن ان کے رویے کی وجہ سے انہیں کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دور کے فنکار پیشہ ورانہ رویہ اپناتے تھے اور غیر ضروری نخرے نہیں کرتے تھے۔ تاحال نعیمہ بٹ کی جانب سے سنگیتا کے ان دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles