آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کئی ہفتوں سے معطل انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے، میرپور ڈویژن میں تقریباً 47 روز بعد جبکہ کوٹلی ڈویژن میں 43 دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے انٹرنیٹ سروس بند تھی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اب مرحلہ وار انٹرنیٹ سروس بحال کی جا رہی ہے، جبکہ کوٹلی ڈویژن میں بھی طویل بندش کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت دوبارہ دستیاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :الیکشن جیتے تو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننا چاہوں گا، نواز شریف
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،طویل بندش کے باعث عوام کو رابطوں، آن لائن تعلیم، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا۔
بلاول بھٹو کا ایکس پر اظہار تشکر
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی مداخلت پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے کی سہولیات جلد بحال کر دی جائیں گی، بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں کے لیے بھی کی گئی درخواستیں جلد منظور کرلی جائیں گی۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

