سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف پیکیج منظور کرلیا ہے، جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافی الاؤنس اور سفری سہولت میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے اضافی الاؤنس منظور

کابینہ نے بی پی ایس 1 سے بی پی ایس 16 تک کے ملازمین کے لیے 2 فیصد اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے،یہ الاؤنس ان ملازمین کو تنخواہوں میں موجود فرق کو کم کرنے کے لیے دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں بھی 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے،نئی شرحوں کے مطابق،بی پی ایس 1 سے 4 تک ملازمین کا سفری الاؤنس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے ماہانہ کردیا گیا۔بی پی ایس 5 سے 10 تک ملازمین کا الاؤنس 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی شرط عائد کردی

بی پی ایس 11 سے 15 تک ملازمین کا الاؤنس 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کردیا گیا،بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کا سفری الاؤنس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے ماہانہ کردیا گیا۔

معذور ملازمین کے لیے خصوصی ریلیف

کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا ہے،خصوصی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو عام سفری الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔

فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا

وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق کابینہ کے منظور کردہ اقدامات کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوگاہتاہم کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔

editor

Related Articles