پاکستان کو خوشحال اور پر امن رکھنے کے لیے انتظامی ریسیٹ وقت کی ضرورت ہے، اہم سیکیورٹی بیٹھک

پاکستان کو خوشحال اور پر امن رکھنے کے لیے انتظامی ریسیٹ وقت کی ضرورت ہے، اہم سیکیورٹی بیٹھک

ملک کے موجودہ سیکیورٹی حالات اور درپیش چیلنجز پر غور کے لیے ہونے والی ایک اہم سیکیورٹی بیٹھک میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کو پُرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے فرسودہ انتظامی نظام کا مکمل ری سیٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ذرائع کلے مطابق اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے رائج انتظامی ڈھانچہ موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں رہا، جس کے باعث گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی امور میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیٹھک کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ انتظامی نظام کو مؤثر انداز میں ری سیٹ کرنے کا قابلِ عمل حل نئے صوبوں کا قیام ہے، تاکہ انتظامی امور کو زیادہ مؤثر، شفاف اور عوام کے قریب بنایا جا سکے۔ذرائ

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی،شہباز شریف

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملک کے موجودہ مسائل اور مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں، جبکہ نئے صوبوں کے قیام سے ریاستی اداروں کی استعداد کار میں بہتری، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی بیٹھک کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پُرامن اور مستحکم مستقبل کے لیے طویل المدتی اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles