نیٹ پیپر لیک تنازع، عالیہ بھٹ کا طلبہ کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

نیٹ پیپر لیک تنازع، عالیہ بھٹ کا طلبہ کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ تعلیمی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو سننا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر طالب علم ایسے تعلیمی نظام کا حق دار ہے جو انصاف اور شفافیت پر مبنی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت عروج پر، اسپاٹیفائی کے نئے اعداد و شمار جاری

انہوں نے طلبہ کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک طلبہ کی ہے اور انہی کے مستقبل کے لیے ہے۔ ان کے مطابق نوجوان بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کی بہادری قابلِ ستائش ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا نظام ایسا ہونا چاہیے جس پر ہر طالب علم مکمل اعتماد کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے ایک جمہوری معاشرے کا بنیادی حصہ ہے، اس لیے نوجوانوں کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:خلع کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا پہلا انٹرویو، شوہر پر سنگین الزامات

عالیہ بھٹ نے متعلقہ حکام اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ ایسے مؤثر اقدامات کریں جن سے طلبہ کا اعتماد بحال ہو اور مستقبل میں اس نوعیت کے تنازعات سے بچا جا سکے۔

عالیہ بھٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹ پیپر لیک معاملے پر کئی بھارتی شوبز شخصیات بھی طلبہ کی حمایت کر چکی ہیں۔ ان میں سلمان خان، پریتی زنٹا، آر مادھون، سونو سود، ویر داس، دیا مرزا اور سوہا علی خان شامل ہیں۔

اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ معروف شخصیات کی حمایت سے طلبہ کی آواز مزید مضبوط ہوگی، جبکہ بعض ناقدین نے سوال اٹھایا کہ یہ حمایت پہلے کیوں سامنے نہیں آئی۔

editor

Related Articles