سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ! تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ! تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے جہاں پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں جس کے مطابق  یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں اور الاؤنسز کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں اعلان کردہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سفری الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ، اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ، جن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔

 حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles