اے آئی کی دنیا میں نیا قدم، ایلون مسک ’اوڈیسی‘ فلم پیش کریں گے

اے آئی کی دنیا میں نیا قدم، ایلون مسک ’اوڈیسی‘ فلم پیش کریں گے

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن  رواں سال کے اختتام سے قبل قدیم یونانی رزمیہ شاعری ’اوڈیسی‘ پر مبنی مکمل فلم پیش کرے گا۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر بتایا کہ گروک امیجن سے تیار کی جانے والی فلم تاریخی اعتبار سے درست ہوگی اور شاعر ہومر کے اصل شاہکار کی بھرپور عکاسی کرے گی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تقریباً 3 منٹ پر مشتمل اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کا ایک منظر دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ پیپر لیک تنازع، عالیہ بھٹ کا طلبہ کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

اس سے قبل ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی بھی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے ایسی فلم بنائیں، جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، “میں تیار ہوں۔”

ایلون مسک نے حالیہ دنوں میں برطانوی امریکی ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم ’دی اوڈیسی‘ پر بھی تنقید کی۔ ان کا مؤقف تھا کہ فلم میں ایوارڈز کے حصول کی خاطر اصل کہانی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت عروج پر، اسپاٹیفائی کے نئے اعداد و شمار جاری

انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر کرسٹوفر نولن کو “نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا فلم ساز” بھی قرار دیا۔

دوسری جانب تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی فلم ’دی اوڈیسی‘ نے باکس آفس پر مضبوط آغاز کیا ہے۔ باکس آفس اعداد و شمار کے مطابق فلم نے افتتاحی ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا، جو رواں سال کی نمایاں کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles