ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے ملک بھر میں مختلف برانڈز ریستورانوں کافی شاپس، گروسری اسٹورز، ادویات، فیول، فیشن اور دیگر شعبوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ آفرز جاری رکھی ہیں جن کے تحت صارفین منتخب مرچنٹس پر 30 فیصد سے 50 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ کے مطابق تمام رعایتی آفرز ایپ کے Discounts سیکشن میں دستیاب ہیں جہاں صارفین اپنے شہر کا انتخاب کر کے قریبی مرچنٹس رعایت کی شرح شرائط اور آفر کی مدت کی مکمل تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان آفرز کا مقصد صارفین کو روزمرہ خریداری میں زیادہ سے زیادہ بچت فراہم کرنا ہے۔
ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو ملک بھر کے سینکڑوں ریستورانوں اور کیفیز میں خصوصی رعایتیں دی جا رہی ہیں متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ جبکہ بعض منتخب برانڈز پر 50 فیصد تک رعایت بھی دستیاب ہے اس کے علاوہ مختلف کافی چینز پیزا برانڈز اور کیفیز میں بھی خصوصی آفرز جاری ہیں۔
فیشن جوتے سیلون فارمیسی اسپتال فٹنس سینٹرز اور دیگر لائف اسٹائل برانڈز بھی اس مہم کا حصہ ہیں جہاں مختلف شہروں میں صارفین کو 10 فیصد سے 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ یہ سہولت اسلام آباد راولپنڈی لاہور کراچی فیصل آباد سیالکوٹ گوجرانوالہ سرگودھا ڈسکہ لالہ موسیٰ اور دیگر شہروں میں دستیاب ہے تاہم ہر برانڈ کی شرائط رعایت کی حد (Cap) اور دن مختلف ہو سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ نے صارفین کو واؤچرز اور پرومو کوڈز کی سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے جن کے ذریعے موبائل لوڈ انٹرنیٹ بنڈلز بل ادائیگی اور دیگر ڈیجیٹل سروسز پر کیش بیک اور اضافی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو مختلف ٹرانزیکشنز کے بعد پرومو کوڈز اور ریوارڈز بھی دیے جاتے ہیں جنہیں بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایزی پیسہ کا کہنا ہے کہ صارفین کسی بھی رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے ایپ میں لاگ اِن کریں Discounts سیکشن کھولیں اپنا شہر منتخب کریں اور متعلقہ مرچنٹ کی شرائط پڑھنے کے بعد ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ یا مقررہ طریقۂ ادائیگی کے ذریعے خریداری کریں۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تمام آفرز محدود مدت کے لیے ہیں اور ہر مرچنٹ کے لیے شرائط زیادہ سے زیادہ رعایت (Cap) اور دستیابی مختلف ہو سکتی ہے اس لیے خریداری سے قبل ایزی پیسہ ایپ میں موجود تازہ ترین تفصیلات ضرور چیک کی جائیں۔