روزگار کے سلسلہ میں اٹلی جانے کے خوہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

روزگار کے سلسلہ میں اٹلی جانے کے خوہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اٹلی نے شینگن، ورک، فیملی ری یونین اور اسٹڈی ویزا کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست جمع کرانے اور اپائنٹمنٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کر دی ہے۔

اسلام آباد میں اطالوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ویزا درخواستوں کے عمل کو مزید شفاف بنانا اور جعلی ایجنٹوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اٹلی نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو ایران کیخلاف اڈے دینے سے انکار کر دیا

سفارتخانے کے مطابق شینگن، ورک اور فیملی ری یونین ویزا کی درخواستیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں قائم بی ایل ایس ویزا ایپلیکیشن سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی جبکہ اپائنٹمنٹ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جا سکے گی۔

اطالوی یا یورپی یونین کے شہریوں کے اہل خانہ کے لیے فیملی ری یونین ویزا کا طریقہ کار الگ رکھا گیا ہے۔ ایسے درخواست گزار براہ راست اطالوی سفارتخانے سے اپائنٹمنٹ کی درخواست دے سکیں گے اور مطلوبہ دستاویزات سفارتخانے کی ہدایات کے مطابق جمع کرائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :اٹلی کا سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

دوسری جانب اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے Universitaly پورٹل پر پری انرولمنٹ مکمل کریں جس کی تصدیق کے بعد بی ایل ایس خود ان سے ویزا اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کرے گا۔ طلبہ کو خود سے اسٹڈی ویزا کی اپائنٹمنٹ بک نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles