بڑی خوشخبری ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بڑی خوشخبری ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک مرتبہ پھر رنگ لے آئیں ، ایران امریکہ حملے رکنے کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں ۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 5.5 فیصد کمی کے بعد 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد سامنے آئی جس سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور مارکیٹ میں فروخت کا رجحان بڑھ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ، دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ کے دائرہ کار میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی تھیں۔ اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی تھی جس پر عالمی منڈیوں میں توانائی کی فراہمی اور سپلائی چین کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں نے یہ اندازہ لگایا کہ فوری طور پر تنازع مزید شدت اختیار نہیں کرے گا جس کے باعث تیل کی رسد میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ کے خدشات کم ہوئے اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ تیل کی قیمتوں میں وقتی کمی آئی ہے تاہم مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔ خطے میں کسی بھی نئے فوجی تصادم، آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کی صورت میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں دوبارہ تیزی آ سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئندہ چند روز میں سرمایہ کار خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال، امریکی پالیسی اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی حکمت عملی پر گہری نظر رکھیں گے کیونکہ انہی عوامل کی بنیاد پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا آئندہ رخ متعین ہوگا۔

editor

Related Articles