سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کنوینس الائونس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ اس فیصلے کے بعداب محکمہ خزانہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور سفری اخراجات میں اضافے کے پیش نظر ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کنوینس الائونس میں اضافے کا اطلاق مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ! تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
اس جاری نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کا کنوینس الائونس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ پانچ سے دس تک کے ملازمین کا الائونس 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا کنوینس الائونس 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کا الاؤنس 5,000 روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی
حکومت سندھ نے کنوینس الائونس میں اضافے کا اعلان مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کیا تھا جس پر عملدرآمد یکم جولائی 2026 سے کیا جائے گا۔

