5 لاکھ 40 ہزار روپے تک بلاسود قرض کے لیے درخواستیں طلب

5 لاکھ 40 ہزار روپے تک بلاسود قرض کے لیے درخواستیں طلب

حکومتِ پنجاب نے مویشی پال حضرات کی مالی معاونت اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس مرحلے کے تحت اہل فارمرز کو 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا جس سے وہ اپنے مویشیوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء خرید سکیں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ڈیلرز سے جانوروں کی خوراک، سائلج، منرل مکسچر اور دیگر منظور شدہ غذائی مصنوعات کی خریداری کے لیے بلاسود مالی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم آمدنی والوں کیلئے بڑی خبر حکومت سے بلاسود 5 سے 10 لاکھ قرضہ حاصل کریں

اس کے علاوہ تیسرے مرحلے میں کارڈ ہولڈرز کو منظور شدہ قرض کی مجموعی رقم میں سے 25 فیصد تک نقد رقم نکالنے کی اجازت بھی دی گئی ہے تاکہ وہ مویشی پالنے سے متعلق دیگر ضروری اخراجات پورے کر سکیں۔

اہلیت کا معیار

حکومت کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق درخواست گزار کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کے پاس کم از کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 20 اہل بچھڑے یا بھینس کے کٹے موجود ہوں جبکہ اس کے پاس قومی شناختی کارڈ اور اپنے نام پر رجسٹرڈ فعال موبائل نمبر بھی لازمی ہونا چاہیے۔

مزید برآں اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام جانوروں کا لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم کے تیسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل 15 جولائی 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے فارمرز سرکاری ویب سائٹ  کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے گھر پر اضافی منزل تعمیر کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کریں

اس کے علاوہ جانوروں کی رجسٹریشن، تصدیق اور درخواست کے عمل میں رہنمائی کے لیے درخواست گزار اپنے قریبی سرکاری ویٹرنری ہسپتال یا لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے سہولت مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد مویشی پال حضرات کو آسان مالی سہولت فراہم کرنا، لائیو اسٹاک کے شعبے کو مستحکم بنانا اور صوبے میں دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے

Related Articles