اس ضمن میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی تجدید کی درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزارت مذہبی امور نے تمام حج کے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مراحل کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ پہلے سے تیار رکھیں، کیونکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کے لیے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے ابھی مکمل ہونے والے حج آپریشن کے ذریعے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 179000 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ اب نیا سال شروع ہوتے ہی اگلے حج سیزن کی تیاری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
حج 2027 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے ، اب تک تین لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے عازمین حج کو سرکاری ویب سائٹ www.hajj.mora.gov.pk پر اپنا یوزر اکاؤنٹ بنا کر اپنی اور اپنے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن کرانا ہوگی۔