مہنگائی کے ستائے عوام ہوجائیں تیار ، بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام ہوجائیں تیار ، بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے جہاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین اضافے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ بجلی ایک روپے20 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کل سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اس سے قبل مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق جولائی کے بجلی بلوں میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے مطابق ہر ماہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے بجلی کے بلوں میں ردوبدل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیا بجٹ : کیا سولر سسٹم اور الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے والی ہیں؟

نیپرا کی جانب سے 29 جولائی کو ہونے والی سماعت کے بعد درخواست کی منظوری یا رد سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

editor

Related Articles