راولاکوٹ میں تشدد کے پیچھے کالعدم کمیٹی کا اشتعال انگیزایجنڈا ایک بار پھرسامنے آگیا

راولاکوٹ میں تشدد کے پیچھے کالعدم کمیٹی کا اشتعال انگیزایجنڈا ایک بار پھرسامنے آگیا

آزاد کشمیرکے امن کے درپے کالعدم کمیٹی کا پُرتشدد ایجنڈا ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید واضح ہورہا ہےراولاکوٹ سے گرفتارکالعدم کمیٹی کے شرپسند محمد عابد نے انکشاف کیا کہ میرا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق ہے ۔

گرفتا ر شرپسند نے ویڈیو بیان میں کہا کہ رات کو ہم دس سے پندرہ ساتھی رینجرزپرفائرنگ کے دوران زخمی ہوئے، میرے پاس بھی گن تھی،ہماری فائرنگ سے رینجرزکے چارسے پانچ اہلکارزخمی ہوئے۔

گرفتار شرپسند کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم کمیٹی کے سو سے ڈیڑھ سو مسلح شرپسند اب بھی مختلف مقامات پرہتھیارلے کربیٹھے ہیں گرفتارشدت پسند نے انکشاف کیا ہے کہ اسے تقریباً دو ہفتے قبل بیرونِ ملک سے اسی مقصد کیلئے لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بلی تھیلے سے باہر آگئی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے تقسیم ہند کی مخالفت کر کے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا دیا

گرفتارشپرپسند نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تربیت یافتہ سنائپر ہے، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہجوم میں پیشہ وراورتربیت یافتہ مسلح عناصرموجود ہیں،کالعدم کمیٹی کے احتجاج میں مسلح عناصر کی موجودگی ثبوت ہے کہ اس اشتعال انگیزی کے پیچھے پیشگی منصوبہ بندی اورواضح مقاصد کارفرما تھے۔

سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے بعدبھی قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی تحمل، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں امن و امان کے قیام کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles