مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا واحد حل، امریکا و ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ 

مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا واحد حل، امریکا و ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ 

ترجمان دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہی خطے کے مسائل کا حل ہیں ،  پاکستان اس حوالے سے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ کچھ دن صورتحال میں بہتری رہی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ فریقین کو اسلام آباد ایم او یو پر واپس لایا جائے، پاکستان ایران امریکا معاملے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان پُرامید ہے کہ دونوں فریقین ٹیکنیکل لیول ٹالکس پر واپس اجائے، خلیج بالخصوص ابنائے ہرمز اور باب المندب میں ہونے والی تبدیلیاں تشویشناک ہیں، تاہم صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

طاہر اندرابی نے مزید  بتایا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، 25 جولائی کو اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، نائب وزیراعظم کا اردن کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا، گزشتہ روز کویت کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔

ایران امریکا کشیدگی کو خطے میں نہیں پھیلنا چاہیے 

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیاں جاری مخاصمت کو خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنا چاہئے، ہم نے سعودی وزارت دفاع کا بیان دیکھا ہے، سعودی وزارت دفاع کے مطابق عراق سے متعدد ڈرونز کے زریعے سعودی عرب کو نشانہ بنایا گیا،  اس صورتحال پر ہم نے سعودی عرب کی پوزیشن دیکھنا ہے، مجھے علم نہیں کہ عراق نے کوئی بیان جاری کیا ہے یا نہیں۔

 بھارت کا پاکستان ٹی وی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک روکنا مضحکہ خیز

ترجمان نے کہا کہ بھارت کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روکنا مضحکہ خیز ہے، بھارتی حکومت اطلاعات دہانے اور سرکاری بیانیے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہی، بھارت آزاد آوازوں کو دبانے کیلئے جبرانہ اور پابندیوں پر مبنی اقدامات پر انحصار کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا مذاکرات کیلئے تیار، اب بھی ایران کیساتھ بحران کا حل چاہتا ہے ، مارکو روبیو

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور میڈیا تنظیمیں بھارت میں آزادی اظہار پر قد غنوں کا نوٹس لیں، ڈی ڈبلیو کی دستاویز فلم گمراہ کن ہے، پاکستان اسے مسترد کرتا ہے، ڈی ڈبلیو کی دستاویزی فلم پرانے بیانیے، قیاس آرائیوں اور جانبدار ذرائع پر مبنی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز کا استعمال کیا، معاملہ اقوام متحدہ کےانسانی حقوق دفترمیں ریکارڈ ہے، بھارت نے پیلٹ گنزکوہجوم کنٹرول کا ذریعہ قرار دیا،پاکستان نےہمیشہ پیلٹ گنز کےاستعمال کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان اوربھارت نےسفارتی عملےکوویزے جاری کیے، سفارتی عملےکی مدت مکمل ہونےپرنئےاہلکاروں کوویزےجاری کرنامعمول ہے۔

editor

Related Articles