کوئٹہ میں ایف سی پوسٹوں پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا مشترکہ حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں ایف سی پوسٹوں پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا مشترکہ حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے کوئٹہ کے علاقوں اسپن کاریز اور زرغون غر میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی دو چوکیوں پر مشترکہ حملہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے حملہ پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد  جہنم واصل کیے گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ایف سی کے جوان اپنی پوزیشنز پر موجود ہیں اور دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دیں، جبکہ انہیں استعمال کرنے والے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 جولائی 2026 کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت پیشہ ورانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دو ایسی گاڑیوں کو روکا گیا جنہیں بارودی مواد سے بھر کر وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز  کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بارودی گاڑیوں کو دہشت گردوں سمیت تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

editor

Related Articles