حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں ایک روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔