تھلاپتی وجے کے بعد کیا دھنوش بھی سیاسی میدان میں اتریں گے

تھلاپتی وجے کے بعد کیا دھنوش بھی سیاسی میدان میں اتریں گے

بالی ووڈ اور جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار دھنوش ایک بار پھر سیاست میں ممکنہ انٹری کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کی حالیہ تقریر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

دھنوش نے اپنے مداحوں کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فین کلبز کو صرف فلمی تقریبات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنی اجتماعی طاقت کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر ہراساں کرنے کا الزام

انہوں نے کہا، ’’اتنے زیادہ لوگوں کا ایک جگہ جمع ہونا ایک بڑی طاقت ہے۔ اس طاقت کو کسی مثبت مقصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ صرف آڈیو لانچز اور فین میٹنگز تک محدود رہنے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی ضروریات کو سمجھیں اور جہاں ممکن ہو ان کی مدد کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے آپ پر مزید فخر ہو، اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایسا کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :شایان بنا مداحوں کا پسندیدہ کردار، حارث وحید کی اداکاری کو زبردست پذیرائی

دھنوش کی اس تقریر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کی سیاست میں ممکنہ انٹری سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ متعدد افراد کا خیال ہے کہ وہ بھی جنوبی بھارت کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی طرح سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تاہم دھنوش کی جانب سے اب تک سیاست میں شمولیت یا کسی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کے خطاب کو بعض حلقے صرف سماجی خدمت کا پیغام قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کا اشارہ سمجھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles