پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ سائنسدانوں نے دلچسپ جواب دے دیا

پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ سائنسدانوں نے دلچسپ جواب دے دیا

پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ یہ سوال صدیوں سے لوگوں کو الجھائے ہوئے ہے، لیکن اب سائنسدانوں نے اس بحث میں ایک دلچسپ سائنسی پہلو شامل کرتے ہوئے نئی وضاحت پیش کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مکمل مرغی کے انڈے کا خول بننے کے لیے او سی 17 (OC,17) نامی ایک خاص پروٹین ضروری ہوتا ہے۔ یہ پروٹین مرغی کی بیضہ دانی (اووریز) میں بنتا ہے اور انڈے کے سخت خول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی مخلوق جیسے نظر آنے والے فوسلز کی اصل حقیقت سامنے آگئی

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ پروٹین صرف مرغی کے جسم میں پیدا ہوتا ہے، اس لیے مکمل طور پر تیار شدہ مرغی کے انڈے کا خول بنانے کے لیے پہلے ایک مرغی کا موجود ہونا ضروری ہے۔

تاہم ماہرین واضح کرتے ہیں کہ ارتقائی نقطہ نظر سے معاملہ اتنا سادہ نہیں۔ ان کے مطابق انڈے دینے والے جانور کروڑوں سال پہلے بھی زمین پر موجود تھے، جب کہ مرغیاں بعد میں ارتقائی عمل کے نتیجے میں وجود میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اونٹ کے آنسو سے سانپ کا زہرکا زہر ختم ہو سکتا ہے؟،حقیقت سامنے آگئی

اسی لیے اگر عمومی طور پر دیکھا جائے تو انڈے، مرغیوں سے بہت پہلے موجود تھے، لیکن اگر سوال خاص طور پر مرغی کے انڈے سے متعلق ہو تو سائنسی شواہد یہ بتاتے ہیں کہ مکمل مرغی کے انڈے کا خول بنانے کے لیے پہلے مرغی کا ہونا ضروری تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ تحقیق صدیوں پرانی بحث کا حتمی فیصلہ نہیں کرتی، لیکن یہ ضرور واضح کرتی ہے کہ مرغی کے انڈے کے خول کی تشکیل میں مرغی کے جسم سے خارج ہونے والا مخصوص پروٹین بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جس نے اس قدیم سوال کو ایک نیا سائنسی رخ دے دیا ہے۔

editor

Related Articles