امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں اگر اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ انہیں نہیں بلکہ دنیا کے سامنے پیش کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا جنگ میں شامل رہے اسی لیے وہ ایران سے متعلق معلومات دینے کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایران پر گزشتہ رات سخت حملے کیے، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں معلوم ہے کہ کوہ کولانگ کے مقام پر کیا ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، امریکا ایران کے جوہری مراکز کو پہلے ہی تباہ کر چکا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ مفاہمتی یاداشت ناکام بنانے کی سازش کس نہ کی ؟ جے ڈی وینس کا بڑا انکشاف
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو اس ملاقات کے دوران ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات ٹرمپ کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

