پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی ننھی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اقرا عزیز نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے پہلی بار بیٹی کی جھلک مداحوں کو دکھائی ہے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کا بھی انکشاف کیا، جس کے مطابق ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اقرا عزیز کے بڑے بیٹے کبیر حسین بھی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ خاندان کی یہ تصاویر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز کی شادی اداکار، میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا کبیر حسین اور ایک بیٹی صوفیہ حسین۔