ارطغرل سیریز کے معروف ادکار کا پاکستان آنے کا اعلان

ارطغرل سیریز کے معروف ادکار کا پاکستان آنے کا اعلان

پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل ایک بار پھر پاکستان آنے کی تیاری کر رہے ہیں، شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز دیرلیش ارطغرلمیں عبدالرحمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

جلال آل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک معروف ترک برانڈ کے ساتھ ایک دلچسپ منصوبے کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے،اداکار نے ابھی تک اپنے دورے اور نئے تعاون سے متعلق مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم ان کے اعلان کے بعد پاکستانی مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

مداحوں میں جوش

جلال آل کی پاکستان میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں، خاص طور پردیرلیش: ارطغرل میں ان کے کردار کو پاکستانی ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا،ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد ترک اداکاروں کو یہاں غیر معمولی پذیرائی ملی، جبکہ جلال آل بھی کئی مواقع پر پاکستان سے اپنی محبت اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کا اظہار کر چکے ہیں۔

نئے منصوبے کا انتظار

ترک اداکار کی جانب سے نئے تعاون کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں،تاہم مداح ان کے دورہ پاکستان اور ممکنہ منصوبے کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ترکیہ کے نوجوان اداکار محمد ایمرے اوشتپےکا دورہ پاکستان پرمحبتوں بھرا پیغام آگیا

سوشل میڈیا پر جلال آل کے اعلان کے بعد پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین نے ان کے استقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جلال آل اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور یہاں انہیں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی تھی ان کی دوبارہ آمد کو ترک اور پاکستانی ثقافتی تعلقات کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles